![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت](/sites/default/files/rabth-alm-aslamy-ky-janb-sy-msjdi-aqsy-pr-mslsl-asray-yly-hmlwn-ky-shdyd-mdhmt.jpg.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں انتہا پسند وزراء اور آباد کاروں کی جانب سے مسجدِ اقصی کے صحنوں میں مسلسل دهاووں اور وہاں اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس خطرناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے والا عمل ہے، اور اسلامی مقدسات کی حرمت پر کھلا حملہ ہے۔عزت مآب نے القدس میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کی قائم شدہ تاریخی و قانونی حیثیت کے خلاف ان مسلسل اسرائیلی تجاوزات کے نتائج سے خبردار کیا، جو امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس حوالے سے سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ بیانات کے مندرجات کی بھرپور تائید و حمایت کی، جن کا مقصد مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی جارحیت کا سدباب اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی راسخ حمایت ہے۔

جمعہ, 24 April 2026 - 14:58 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fns1.themwl.org%2Fur%2Fnode%2F41451&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%90%20%D8%A7%D9%82%D8%B5%DB%8C%D9%B0%20%D9%BE%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)