![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے لبنان اور اس کی فوج پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت](/sites/default/files/bayan_lubnan-is-ur.jpg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے لبنان اور اس کی فوج پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں تازہ ترین واقعہ اپنے قومی فرائض انجام دینے والے لبنانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے لبنان کی خودمختاری اور اس کی فوج کے خلاف جاری ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے حالیہ حملے کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور پوری لبنانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور جمہوریہ لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ ہر اُس خطرے کے مقابلے میں لبنان کے ساتھ کھڑی ہے جو اس کے امن، استحکام اور خودمختاری کو متاثر کرے۔

Post date

06/06/2026 - 11:21 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fns1.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-janb-sy-lbnan-awr-ky-fwj-pr-mslsl-asrayyly-hmlwn-ky-mdhmt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%A7%D8%B3%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%81%D9%88%D8%AC%20%D9%BE%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)