![رابطہ عالم اسلامی کی کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین اور قطر پر حملوں کی شدید مذمت](/sites/default/files/img_4462-ur.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین اور قطر پر حملوں کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے ریاستِ کویت کے متعدد سرحدی مراکز، کویت آئل کمپنی کے ایک سمندری آئل ڈرلنگ پلیٹ فارم، بصرہ میں ریاستِ کویت کے قونصل خانے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران دو اماراتی آئل ٹینکروں پر حملوں، نیز مملکتِ اردن، مملکتِ بحرین اور ریاستِ قطر کو مسلسل نشانہ بنا کر ایران کی جانب سے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کے منشور، اسلامی تعاون تنظیم کے منشور اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر ایران کے ان مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلسل جارحانہ کارروائیاں دینی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور انسانی روایات کی صریح خلاف ورزی ہیں، اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے ریاستِ کویت، متحدہ عرب امارات، مملکتِ اردن، مملکتِ بحرین اور ریاستِ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ رابطہ ان ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری، شہریوں اور اپنی سرزمین پر مقیم افراد کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

Post date

بدھ, 15 July 2026 -

[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fns1.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-kwyt-mthdh-rb-amarat-ardn-bhryn-awr-qtr-pr-hmlwn-ky-shdyd-mdhmt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%DA%A9%D9%88%DB%8C%D8%AA%D8%8C%20%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81%20%D8%B9%D8%B1%D8%A8%20%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D8%8C%20%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%86%D8%8C%20%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D9%86%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D9%82%D8%B7%D8%B1%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)